پیر 19 اپریل 2021 - 02:05
فلسطینیوں نے منایا قیدیوں کا دن،ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں قید

حوزہ/ 2021 کی ابتدا سے اب تک اسرائیل نے 4,500 فلسطینیوں کو قید کیا ہے۔ ان میں 41 خواتین 18 برس کی عمر سے کم کے 140 بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی جیلوں میں 550 سے زائد فلسطینی قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ کم از کم دس قیدی کینسر کے مریض ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ بیاسی سالہ فواد الشوبکی بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی ہر سال 17 اپرل کو قیدیوں کا دن مناتے ہیں۔ اس دن تمام فلسطینی اپنی آزادی کی جائز لڑائی کے دوران اسرائل کی اہلکاروں کے ہاتھوں قید کئے گئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔ اپنی جائز جد جہد کی جانب عالمی برادری کو بھی متوجہ کرتے ہیں۔

فلسطینیوں نے منایا قیدیوں کا دن،ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں قید

2021 کی ابتدا سے اب تک اسرائیل نے 4,500 فلسطینیوں کو قید کیا ہے۔ ان میں 41 خواتین 18 برس کی عمر سے کم کے 140 بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی جیلوں میں 550 سے زائد فلسطینی قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ کم از کم دس قیدی کینسر کے مریض ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ بیاسی سالہ فواد الشوبکی بھی شامل ہیں۔

فلسطینیوں نے منایا قیدیوں کا دن،ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں ہیں قید

خبروں کے مطابق اب تک 368 فلسطینی قیدی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کچھ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں چالیس برس گزار چکے ہیں۔543 فلسطینی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ فلسطینیوں سے ہمدردی کا دم بھرنے والے عرب حکمرانوں کو اسرائیلی جیلوں میں صعوبتیں برداشت کرنے والے ان ہزاروں فلسطینیوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ نہ اسرائیل سے دوستی گانٹھنے والے عرب حکمراں بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کے خلاف کوئی آواز بلند کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .